ذویب نام، باپ کا نام حلحلہ تھا، نسب نامہ یہ ہے،ذویب بن حلحلہ بن عمرو بن کلیب بن احرم بن عبد اللہ بن قمیر بن جیثہ بن سلول بن کعب بن عمرو بن ربیعہ بن حارثہ بن عمرو بن عامر خزاعی کعبی ذویب قدید میں رہتے تھے، لیکن مدینہ میں بھی ایک گھر تھا۔

حضرت ذویبؓ بن حلحلہ
معلومات شخصیت

نام ونسب

ترمیم

اسلام وغزوات

ترمیم

فتح مکہ سے پہلے مشرف اسلام ہوئے،فتح مکہ میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب تھے۔ [1] آنحضرتﷺ کے قربانی کے جانوروں کو مکہ لیجانے کی خدمت انھی کے سپرد تھی اوریہ ہدایت تھی کہ اگر کوئی جانور راستہ میں تھک کر بیٹھ جائے اورآگے جانے کے قابل نہ رہے تو اسے ذبح کرکے لوگوں کے لیے چھوڑدیں،اس خدمت کی وجہ سے وہ"صاحب بدن رسول اللہ" یعنی رسول اللہ ﷺ کی قربانی کے جانور والے کہے جاتے تھے۔

وفات

ترمیم

امیر معاویہ کے آخری یا یزید کے ابتدائی عہدِ حکومت میں وفات پائی۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. (اسد الغابہ:2/147)
  2. (استیعاب:1/137)