ذکاء اللہ بسمل
چوہدری ذکاء اللہ بسمل ضلع جہلم کے ایک غزل گو شاعر ہیں
پیدائش
ترمیم1895ء میں کنتریلہ ضلع جہلم میں چوہدری محمد حیات کے گھر پیدا ہوئے۔
حالات زندگی
ترمیمچوہدری محمد حیات نے دوشادیاں کی تھیں۔ ذکاء اللہ بسمل بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ ان کے چار بھائی اور تین بہنیں تھیں۔ پروفیسر انور بیگ اعوان بسملؔ سے متعلق لکھتے ہیں۔ ’’آپ ایک خوش حال گھرانہ کے مایہ ناز فرزندہیں۔اعلیٰ تعلیم لاہور میں حاصل کی، فلسفہ میں ایم اے اور قانون میں ایل ایل بی کی ڈگریاں لینے کے بعد، چند برس تک وہیں قیام فرما رہے۔ اور زندگی کے وسیع ترتجرباتی شعبوں سے متعلق رہ کر اپنی شخصیت اور فکر وفن کو جلا بخشی۔ دورانِ تعلیم شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاگردی کا شرف بھی حاصل کیا۔ تعلیم سے فارغ ہوکر کچھ عرصہ لاہور کے ایک کالج میں لیکچرار رہے۔ بعد ازاں اردو کے مشہور ادیب اور شاعر خان احمد حسین خان کے ماہنامہ ’’شباب اردو‘‘ کے عملہِ ادارت میں شرکت کی۔پھر انگریزی روزنامہ ’’سول اینڈ ملٹری گزٹ‘‘ لاہور کے نائب مدیر رہے۔ آخر کار صحافت سے جی بھر گیا اور وکالت کی ٹھانی ابتدا میں عارضی طور پر جہلم میں پریکٹس کی ، پھر 1931ء میں مستقل طور پر چکوال کو اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا مرکز بنایا[1]
چکوال سے تعلق
ترمیمذکاء اللہ بسملؔ 36 سال تک چکوال میں رہے…… 1966ء کو خرابیِ صحت پر جہلم اپنے گاؤں آگئے دس گیارہ سال تک بیماری اور مفلوج الحالی میں گھر تک محدود رہے۔ اس دوران میں ان کی دیکھ بھال ان کے بھتیجے اور لے پالک بیٹے کیپٹن منیراخترنے کی۔
وفات
ترمیمطویل علالت کے بعد 6،جون 1977ء کو اپنے گاؤں میں وفات پائی اور وہیں مدفون ہیں[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ دھنی ادب وثقافت ، پروفیسر انور بیگ اعوان، چکوال، 1966ء ص 201۔
- ↑ مجلہ خیابان