ذہنی تعصب
ذہنی تعصب فیصلہ میں معمول یا معقولیت کے ایک منظم تسلسل سے انحراف ہونے کو کہتے ہیں۔[1] لوگ دی گئی معلومات کی سمجھ سے اپنی "داخلی حقیقت" تخلیق کرتے ہیں۔ کسی فرد کی حقیقت کی تعمیر دنیا میں ان کے طرز عمل کو قابو کرتا ہے، نہ کہ خارجی حقائق۔ لہٰذا، ذہنی تعصبات بعض اوقات سوچنے کی قابلیت میں بیگاڑ پیدا کرتا ہے، غلط فیصلے، غیر منطقی تشریح یا جسے بڑے پیمانے پر غیر معقولیت کہا جاتا ہے، کا باعث بن سکتے ہیں۔[2][3][4]
اگرچہ ذہنی تعصبات ابتدائی طور پر منفی دکھائی دے سکتے ہیں، لیکن یہ درحقیقت انسانوں کو مماثلتوں کی نشان دہی کرنے اور روزمرہ زندگی گزارنے کے لیے مختصر راستے بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
کچھ ذہنی تعصبات ممکنہ طور پر حالات کے مطابق رنگ اختیار کرنے والے ہوتے ہیں۔ ذہنی تعصبات دیے گئے حالات میں زیادہ موثر اقدامات کا باعث بن سکتے ہیں۔ مزید برآں، ذہنی تعصبات سے فیصلے تیز تر لی جا سکتی ہے جب جلدی فیصلہ کرنا درست ہونے سے زیادہ قیمتی ہو، جیسا کہ ہیوریسٹکس میں واضح کیا گیا ہے۔ دیگر ذہنی تعصبات انسانی حدود کی حدود کا ایک "ضمنی پیداوار" ہیں، جو مناسب ذہنی کارکردگی کے نہ ہونے (محدود عقلیت) کے سبب، فرد کے ذاتی قوانین اور حیاتیاتی حالت کے اثرات یا محض ایک محدود معلومات کے عمل درآمد کی صلاحیت۔
ذہنی تعصبات کی ایک مسلسل بدلتی ہوئی فہرست کی شناخت سوچنے کی سائنس ، سماجی نفسیات اور رویاتی معاشیات میں انسانی فیصلے اور فیصلہ سازی پر گذشتہ چھ دہائیوں کی تحقیق کے دوران کی گئی ہے۔ ڈینئیل دلیل دیتے ہیں کہ ذہنی تعصبات کے طبی بصیرت، کارجوئی، مالیات اور انتظامت جیسے شعبوں میں موثر اطلاقات ہوتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Andrews PW ((2005))۔ The Evolution of Cognitive Bias۔ Haselton MG, Nettle D
- ↑ "Subjective probability: A judgment of representativeness" (PDF)۔ 14 دسمبر 2019 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2023
- ↑ Baron J. ((2007))۔ Thinking and Deciding ((4th ed.) ایڈیشن)۔ Cambridge University Press
- ↑ Ariely D (2008)۔ Predictably Irrational: The Hidden Forces That Shape Our Decisions۔ HarperCollins