رئیس ابراہیم خلیل احمد ولد رئیس وزیر احمد 22 جون 1963ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1987ء میں ایس ایم لا کالج کراچی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔آپ زمیندار پیشہ ہیں جو 2008ء سے 2013ء کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور 2013ء کے عام انتخابات میں مسلسل دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ آپ کے کزن رئیس منیر 2002ء سے 2007ء کے دوران ایم این اے تھے اور بطور وفاقی وزیر بھی خدمات سر انجام دیں۔آپ کے چچا رئیس شبیر 1962ء سے 1977ء کے دوران مسلسل چار بار رکن پنجاب اسمبلی رہے 1985ء سے1990ء کے دوران مسلسل دو بار رکن قومی اسمبلی رہے۔آپ کے سسر غلام مجتبٰی جتوئی نے 1974ء سے 1977ء کے دوران بطور رکن قومی اسمبلی خدمات سر انجام دیں اور آپ کے سسر کے بھائی غلام مصطفیٰ جتوئی سابقہ وزیر اعظم پاکستان تھے،