رابرٹ ڈی سلوا
رابرٹ ڈی سلوا (7 جون 1925 – 15 اکتوبر 2015) ایک پاکستانی رومن کاتھولک پریسٹ تھے۔ وہ کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔[1] انھوں نے سینٹ پیٹرکس ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور وہ وہاں ایل کے اڈوانی کے ہم جماعت تھے۔[2] انھوں نے 1944ء میں علم الٰہیات کی تعلیم شیلانگ سے حاصل کی اور 24 اگست 1952ء کو نفاذ فرمان حاصل کر کے پریسٹ مقرر ہوئے۔[3]
رابرٹ ڈی سلوا | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 7 جون 1925ء |
تاریخ وفات | 15 اکتوبر 2015ء (90 سال) |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | سینٹ پیٹرک اسکول |
درستی - ترمیم |
وہ سینٹ لارنس چرچ، کراچی اور سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل، کراچی کے پیرش پریسٹ بھی رہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Mascarenhas, Oswin (2011). The Origin and Evolution of St Lawrence's Parish, Karachi, Pakistan: The Garden Area with the Settlement of the Christian Community (Kindle Location 2461). Kindle Edition.
- ↑ "The Tribune June 5, 2005"
- ↑ "Indian Express December 06, 2004"