رابط طیارہ
رابِط طیارہ (جسے عسکری تعاون ہوائی جہاز بھی کہا جاتا ہے) ایک چھوٹا، عام طور پر غیر مسلح طیارہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر فوجی دستوں کے ذریعے توپ خانے کے مشاہدے یا کمانڈروں اور پیغامات کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ تصور دوسری جنگ عظیم سے پہلے تیار ہوا تھا اور اس میں میدان جنگ پر نگرانی و جاسوسی، فضائی ایمبولینس، کالم کنٹرول، ہلکے کارگو کی ترسیل اور اسی طرح کے دیگر فرائض بھی شامل تھے۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Herbert P. LePore (1990)۔ "Eyes in the Sky: A History of Liaison Aircraft and Their Use in World War II"۔ Army History (17): 30–39۔ ISSN 1546-5330