رابعہ سلطان (پاکستان)
رابعہ سلطان ایک وسیع تعلیمی پس منظراور 20سالہ تجربہ رکھتی ہیں ۔ انھوں نے اپنے کیئریر کا آغاز 1993 میں کیا اور پھر پبلک سیکٹر اور منیجمنٹ کے اہم شعبوں میں متعدد کمیٹیوں کی رکن بنی۔ اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں رابعہ نے واٹر منیجمنٹ، کاٹن منیجمنٹ کے ساتھ زرعت اور بینکنگ میں وسیع تجر بہ حاصل کیا۔ انھوں نے نہ صرف ان شعبوں سے متعلقہ متعدد بورڈز میں رکن کی حیثیت خدمات سر انجام دیں بلکہ چیئر پرسن اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے طورپرخدمت سر انجام دی ہیں۔ پبلک سیکٹر میں ان کے تجربات کی بدولت انھیں 2006 میں فاطمہ جناح ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ انھوں نے فارم مینجمنٹ سے لے کر نیورو لنگوسٹک جیسے موضوعات پر اپنی علمی گرفت کو مضبوط کرنے کے لیے لاتعداد ورکشاپ اور کورسز میں شرکت کی۔ عمر بھر سیکھتے رہنا ان کا عزم ہے۔
- رکن بورڈآف ڈائریکٹرز۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ( مپکو) 2009
- رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ( زیڈ ٹی بی ایل)2006
- رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز۔ پاکستان کونسل فار ریسرچ ان واٹر ریسورسز ( پی ایس آر ڈبلیو آر)،حکومت پاکستان 2005
- چیئرپرسن پنجاب واٹر کونسل2004
- رکن کاٹن کراپ منیجمنت گروپ۔ حکومت پنجاب 2003
- رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز۔ پنجاب ایرگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی ( پی آئی ڈی اے) حکومت پنجاب2003
- رکن ٹاسک فورس برائے ترقی نسواں۔ حکومت پنجاب 2001
- رکن خصوصی ذیلی کمیتی۔ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی ( پی سی سی سی) 1999
- رکن صوبائی کاٹن بورڈ۔ حکومت پنجاب
- رکن شگر کین کمیٹی ۔ حکومت پنجاب
- رکن ٹاسک فورس برائے بی ٹی کاٹن۔ حکومت پنجاب
- رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز۔ مینگو گروورز ایسوسی ایشن
- رکن بورڈ آف ٹرسٹیز آف بورڈ آف ریونیو انڈومنٹ فنڈ برائے دیہی تعلیم۔ حکومت پنجاب
- ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج میں پاکستان میں زرعی شعبہ کو درپیش چیلنجز، زرعت پالیسی فارمولیشن اور کاٹن پروڈکشن پر متعدد لیکچر دےے
- رکن قومی مشاورتی کمیٹی برائے پاکستان سٹریٹجی سپورٹ پروگرام ( پی ایس ایس پی)