رابعہ کلثوم ایک پاکستانی اداکارہ ہیں۔  انھوں نے شہرِ ملال[1] میں ماریہ کا کردار ادا کیا تھا جو ان کی شہرت کی وجہ بنا۔ وہ مشہور ڈراما سیریل میر آبرو میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔  ٹیلی ویژن کے علاوہ، وہ "پیار ہوا" اور "میں کشمیر ہوں" جیسی میوزک ویڈیوز میں بھی کام کر چکی ہیں[2][3]۔  وہ آنے والی فیچر فلم گواہ رہنا میں بھی نظر آئیں گی اور وہ ویب سیریز: ایک جھوٹی لو اسٹوری میں بھی اداکاری کر رہی ہیں۔

ذاتی زندگی

ترمیم

کلثوم نواز ٹیلی ویژن اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اورا اداکار فیضان شیخ کی بہن ہیں۔  اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں۔ انھوں نے گلوکار ریحان نظامی سے 2018 میں شادی کی۔ جوڑے کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

ڈرامے

ترمیم

ایک جھوٹی لو اسٹوری

میر آبرو

زمانی منزل کے مسخرے میں زینب کا کردار

دھند میں آمنہ کا کردار

میرا آنگن میں نتاشا

جنت میں نادیہ کا کردار

عشق بے پناہ میں آسیہ کا کردار

تیرے نال پیار ہوگا میں سنبل کا کردار

ہارا دل میں عبیر کا کردار

دلارا میں چھوٹی کا کردار

چھوٹی چھوٹی باتیں میں زارا کا کردار

ذرا سنبھل کے عدینہ کا کردار

میر ابرو ثنا کا کردار

شہرِ ملال میں ماریہ کا کردار

بھڑاس میں ساشا کا کردار

ویب سیریز

ترمیم

سال 2018 میں رخصتی (تیلی پروڈکشن)

سال 2018 میں گورا کمپلکیس(تیلی پروڈکشن)

سال 2020 میں مسٹر بلیک (ناشپاتی پرائم پروڈکشن)

سال 2020 میں عید پے کیا پہنو گی(ناشپاتی پرائم پروڈکشن)

سال 2020 میں اک جھوٹی لو اسٹوری(مہرین جبار ویب سیریز)

سال 2020 میں پاکستان ترکی کی مشترکہ کوشش سے بننے والی فلم گواہ رہنا میں چاندنی کا کردار ادا کیا

موسیقی ویڈیو

ترمیم

سال 2016 میں فنکار ریحان ناظم کی ویڈیو پیار ہوا میں کام کیا۔

سال 2019 میں ریحان ناظم اور نمرہ رفیق کی موسیقی ویڈیو میں کشمیر ہوں میں کام کیا۔

سال 2020 میں عبد اللہ قریشی کی موسیقی ویڈیو ڈرو نا میں کام کیا۔

ثنا جاوید تنازع

ترمیم

رابعہ کلثوم نے پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کو ان کے بدتمیز رویے پر آڑے ہاتھوں لیا اور تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے حوالے سے اسٹوری شیئر کی جس میں انھوں نے میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی پوسٹ شیئر کی جس میں انھوں نے کہا کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ثناء جاوید انڈسٹری کی غیر مہذب اداکارہ ہیں[4]۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Rabya Kulsoom back on our screens with a negative role in 'Shehr-e-Malal'"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-02-15۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2020 
  2. "Pakistani celebrities come together for Kashmir in new music video"۔ www.thenews.com.pk (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2020 
  3. "Abdullah Qureshi drops new single 'Daro Na' — a musical tribute to the front-liners in the COVID-19 pademic"۔ Daily Times (بزبان انگریزی)۔ 2020-04-14۔ 18 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2020 
  4. "ثناء جاوید کی کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے، رابعہ کلثوم"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2022