اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف

راج ہنس

 

اسمیاتی درجہ جنس [1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
طبقہ:
قازی النسل
جنس: دُجاجہ
سائنسی نام
Cygnus[5][2][3][1][4][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
François Alexandre Pierre de Garsault   ، 1764  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

راج ہنس کا تعلق قازی النسل پرندوں کے گروہ قازخن سے ہے [9]۔ راج ہنس پانی کا ایک خوبصورت پرندہ ہے جسے عرف عام میں بڑی بطخ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بطخ سے بہت مختلف ہونے کے باوجود بطخ خاندان سے تعلق رکھنے والا پرندہ ہے۔ راج ہنس کا خاندان اینا ٹائیڈی (Anatidae) کہلاتا ہے، اس خاندان میں بطخ کے علاوہ مرغابی بھی شامل ہے۔ راج ہنس اور مرغابی اپنی جسمانی خصوصیات کی وجہ سے ایک دوسرے سے بہت مشابہت رکھتے ہیں۔

آبائی علاقہ

ترمیم

راج ہنس عموماً معتدل علاقوں میں پایا جاتا ہے جہاں نہ زیادہ گرمی ہو نہ زیادہ سردی۔ قدرتی طور پر راج ہنس نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جنوبی امریکا اور جنوبی ایشیا میں پایا جاتا ہے۔ استوائی ایشیا، وسطی امریکا، وسط ایشیا اور افریقا میں یہ شاذ و نادر ہی ملتا ہے۔

جسمانی خصوصیات

ترمیم

راجن ہنس دنیا کے چند بڑے پرندوں میں شامل ہیں جو اڑ سکتے ہیں۔ راج ہنس 1۔5 میٹر تک لمبا اور 15 کلو تک وزنی ہو سکتا ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ بسا اوقات 10 فٹ سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ لمبی گردن، بڑی چونچ، بڑے بڑے پیر اس کی خاص نشانیاں ہیں۔ یہ زیادہ تر سفید رنگ میں پایا جاتا ہے البتہ اس کی چند اقسام سرمئی اور سیاہ رنگ کی بھی ہوتی ہیں۔ راجن ہنس کئی قسم کی آوازیں نکال سکتا ہے، مادہ بچوں کو بلاتے وقت مرغی کی طرح کڑکڑ کرتی ہے۔ غصے میں راج ہنس زور سے خراٹے جیسی آواز نکالتا ہے۔ دوسروں کو بلاتے وقت یہ آواز لمبی سانسیں جیسی کر لیتا ہے۔ راج ہنس کی بڑی چونچ سیاہ یا پیلی ہوتی ہے جس میں میں بہت تیز دانے ہوتے ہیں۔ ان کی مدد سے راجا ہنس مچھلیاں پکڑتا ہے، یہ اپنا شکار نگلتا ہے چباتا نہیں۔ چونچ سے یہ اپنے دشمن پر حمہ کرکے زور سے کاٹتا ہے۔

ہجرت

ترمیم

راج ہنس کی تقریباََ تمام اقسام ہجرت کرتی ہیں۔ سردیوں میں ایک جگہ پائے جاتے ہیں اور گرمیوں میں دوسری جگہ۔ ایک سے دوسری جگہ جاتے ہوئے بعض اوقات یہ پانچ ہزار کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ بھی کرلیتے ہیں، اس دوران راج ہنس 80 کلومیٹر کی رفتار سے 8000 فٹ کی بلندی تک پرواز کرتا ہے۔

خوراک

ترمیم

راج ہنس زمین اور پانی میں موجود چھوٹے پودے، گھاس اور بیج وغیرہ کھاتا ہے۔ پودے نہ ملنے کی صورت میں راج ہنس کیڑے، مینڈک اور چھوٹی مچھلیاں کھا لیتا ہے۔ خوراک نگلتے وقت اپنی گردن اوپر کی جانب کر لیتا ہے جس سے خوراک فوری معدے میں چلی جاتی ہے۔


حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List. Version 7.2 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.2
  2. ^ ا ب پ عنوان : World Bird List —  : اشاعت 6.4 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.4 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  3. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  4. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 7.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.7.3 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  5. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 6.3 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.6.3 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  6. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List Version 8.1 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  7. ^ ا ب پ عنوان : IOC World Bird List. Version 8.2 — https://dx.doi.org/10.14344/IOC.ML.8.2 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://www.worldbirdnames.org/DOI-6/master_ioc_list_v6.4.xls
  8.    "معرف Cygnus دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 دسمبر 2024ء 
  9. "ENCYCLOPÆDIA BRITANNICA Swan"