رانا احتشام ربانی
رانا احتشام ربانی 14 جنوری 1950ءکو اوکاڑہ میں پیدا ہوئے۔ ایم سی ہائی اسکول اوکاڑہ سے میٹرک کیا۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے (پولیٹیکل سائنس) کا امتحان پاس کیا۔ اس کے بعد حمایتِ اسلام لاءکالج لاہور سے ایل ایل بی کیا۔
رانا صاحب 1971ء میں قومی ہاکی چمپیئن ٹیم کے ارکان رہ چکے ہیں۔ رانا صاحب اردو۔ انگریزی اور پنجابی تین زبانوں کے رائٹر ہیں۔ نثر کے علاوہ تین زبانوں میں انھوں نے آزاد نظمیں بھی کہیں۔ ان کی نظمیں زیادہ تر امن کے موضوع پر ہوتی ہیں۔ رانا صاحب مولانا رومی، حضرت داتا گنج بخشؒ اور پنجابی صوفی شاعروں سے متاثر ہیں۔ رانا احتشام ربانی صاحب نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کی۔ وہاں چین سے آئے ہوئے وفد کے ارکان نے رانا صاحب کی کتاب "Pathway to peace" وصول کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کتاب کا چینی زبان میں ترجمہ کروائیں گے۔