رانڈیوو (نیلسن ڈے میئ کا ناول)
رانڈیوو مشہور امریکی ناول نگار نیلسن ڈے میئ کا ایک جنگی ناول ہے جو 2012ء میں شائع ہوا۔ یہ 60 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کی اشاعت تھامس اینڈ مرسر کی جانب سے ہوئی۔
پس منظر
ترمیمریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک فوجی دستہ ویت نام کی جنگ کے دوران ایک ویت نامی چھاپہ مار خاتون سے آمنے سامنے مڈبھیڑ کا شکار ہوتا ہے۔ یہ مصنف نیلسن ڈے میئ کے خود کے مشاہدوں پر مبنی ہے جو اس جنگ میں ریاستہائے متحدہ کے فرسٹ لیفٹنٹ رہے اور ویت نام جنگ میں زمینی فوج کے پلٹن قائد رہے۔ انھیں اپنی خدمات کے سلسلے میں کانسی کا تمغا بھی حاصل ہوا۔[1][2]