راہ اعتدال یہ جامعہ دارالسلام عمرآباد سے شائع ہونے والا ماہانہ رسالہ ہے۔جس میں علمی ادبی اور دینی مضامین و مقالات شائع ہوتے ہیں،جو جمعیت ابنائے قدیم جامعہ دارالسلا م کا ترجمان ہے۔اس کا آغاز آج سے تقریباً 53سال قبل ہوا جس کی سرپرستی استاذالاساتذہ حضرت مولانا ابوالبیان حماد عمری فرما رہے ہیں اور اس کے پہلے حضرت مولانا حبیب الرحمن زاہد اعظمی عمری رحمہ اللہ رہے۔بعد ازاں اس کے مدیر اعلی حفیظ الرحمن اعظمی عمری مدنی حفظہ اللہ ہیں۔مدیر مسؤ ل کی حیثیت سے محمد رفیع کلوری عمری ہیں۔مجلس مشاورت میں مولانا ظفرالحق شاکر نائطی عمری،مولانا محمد ثناء اللہ عمری،مولانا عبد العظیم عمری مدنی اور مولانا محمد ابراہیم عمری ہیں،مینیجر کی حیثیت سے مولانا عبد المالک سیفی عمری خدمت انجام دے رہے ہیں۔ اس کا اداریہ بڑا ہی منفر دہوتا ہے۔جس کا عنوان حرف اعتدال ہے۔اسی سے پورے مجلے کی عکاسی ہوتی ہے۔درس قرآن نور ہدایت کے نام سے اور درس حدیث شمع رسالت کے نام سے پیش کیاجاتا ہے۔اس میں بلا مسلک علما کے مضامین شائع ہوتے ہیں۔ ہر سال اس کا خصوصی شمارہ شائع ہوتا ہے جواہل علم کے درمیان موضوع بحث بنتا ہے۔اس کے چند خصوصی شماروں کے نام یہ ہیں:قرآن نمبر،خدمت خلق نمبر، کاکامحمد عمر نمبر،زکوۃ نمبر،موانع ترقیئ امت نمبر،رحمت عالم نمبر وغیرہ۔ [1]

حوالہ جات

ترمیم