ربانی فٹ بال کلب
1936ء میں ماسٹر شیخ حسین ربانی کی سر پرستی میں عبد الشکور کپتان، راملو کپتان، سلارو کپتان، ماسٹرعبدالمتین صاحب محمد مغل، محمد احمد (ماسٹر محمد ظہیر‘ محمد صغیر اور محمد شبیر جو ماسٹر ربانی صاحب کے فرزند) عبد الغنی، ماسٹر محمد عمر خضرائی، قمرالدین کپتان صاحبان نے عبد الرشید صاحب کو صدر اور ماسٹر ربانی صاحب کو سکریٹری منتخب کرکے شہر کامٹی میں ربانی کلب کی بنیاد ڈالی۔ عبد الرشید صاحب کے بعد حاجی عبد المتین صاحب کلب کے تاحیات صدراور ماسٹرمحمد عمر خضرائی سکریٹری منتخب ہوئے۔ ان کے بعد ڈاکٹرمحمدیوسف صاحب اور ماسٹر ظہیرالحسن صاحب کلب کے سکریٹری بنے اور محمد اقبال سعیدی صاحب کلب کے صدر رتھے۔ ٹیم کے نامور کھلاڑیوں میں محمد خورشید، مشتاق احمد کپتان، محمد علی، محمد ابراہیم پہلوان،محمد نظیر پگاڑو ‘ مختار انصاری ‘ محمد یوسف ‘ بال کرشنا ‘نرسیا کوتپلی وار ‘ صلاح الدین ‘ الحاج عبد المتین ( کوچ اور مینیجر محمڈن کلب )شامل ہیں۔
ربانی کلب کے مشتاق احمد کپتان عالمی اور کل ہند شہرت کے کھلاڑی تھے جنھوں نے 10 سال تک محمڈن اسپورٹنگ کلب کی کپتانی کی اور ایک سال ایسٹ بنگال کلب کی کپتانی کی۔ اور یہ صدر جمہوریہ ہند ایوارڈ یافتہ تھے۔ 1956ء میں انڈیا ٹیم کی رہنمائی کی۔ اور جبل پور میں منعقدہ نمائشی میچ میں روس کے خلاف ایک گول بھی کیا تھا۔ اسی میچ میں نظیر پگا ڑو انڈیا ٹیم کے گول کیپر تھے۔ فی الحال ربانی کلب کے صدرُ سریش بھو یر صاحب ورکنگ صدر الحاج محمود الحسن صاحب ‘ نائب صدر عبد ا لغفار انصاری ‘ سکریٹری عبد الستار انصاری ‘ جوائنٹ سکریٹری محفوظ اختر (اے جی) ‘ تمیزالدین فیضی ‘ سلیم الظفر اور خزانچی اشرف ناگانی ہیں۔ اور کوچ عشرت کمال انصاری ‘ ناصر انصاری( DSA سینٹرل ریلوے )ہیں۔ ربانی کلب ناگپور ڈسٹرک فٹبال اسو سی ایشن کے لیگ میں ایلائٹ گروپ میں کھیل رہی ہے۔