رتھ یاترا
رتھ یا ترا (انگریزی: Ratha Yatra) یہ روئے زمین پر منایا جانے والا سب سے بڑا اور قدیم تہوار ہے۔ اس تہوار کے موقع پر اوڈیشہ اور پوری نامی جگہوں کے اہم مندروں کی مورتیوں کو 3 سجے اور آراستہ کیے ہوئے رتھوں پررکھا جاتا ہے اور لاکھوں عقیدت مند جو دنیا بھر سے آئے ہوئے ہوتے ہیں ان رتھوں کو کھینچ کر گنڈیچہ نامی ٹیمپل تک لے جاتے ہیں۔ لارڈ جگن ناتھ ، جنہیں پورشوتما یا پیرم برہم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی پرستش بہت ساری دیگر مورتیوں کے ساتھ اوڈیشہ میں واقع پوری شری جگناتھ نامی مندر میں کی جاتی ہے۔ یہ تہوار پوری دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک میں منایا جاتا ہے۔
رتھ یاترا | |
---|---|
Three chariots of the deities with the Temple in the background, Puri | |
عرفیت | گوسہ جتڑا/ گھوسہ جتڑا |
منانے والے | ہندو |
قسم | مذہب |
آغاز | Ashadha Shukla Dwitiya |
اختتام | اشادھا شکلا Dashami |
تکرار | سالانہ |
وضاحت
ترمیمرتھ یاترا عوام کے ساتھ رتھ میں کیا جانے والا ایک سفر ہے۔ یہ عام طور پر دیوتاؤں کے جلوس (سفر) کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر لوگ دیوتاؤں کی طرح ملبوس ہوتے ہیں یا محض مذہبی سنتوں اور سیاسی رہنماؤں کی طرح[3]۔ یہ اصطلاح ہندوستان کے قرون وسطی کی عبارتوں میں ملتی ہے، جیسے پوراناس کا لفظ جس کا مطلب سو رج دیوتا کی رتھ یا ترا وغیرہ ہوتا ہے۔ ان رتھوں کے سفروں میں وسیع و عریض تقریبات ہوتی ہیں جہاں افراد یا دیوتا کسی مندر سے نکل کر عوام کے ہمراہ چھیتر(علاقہ ، گلیوں) سے ہوتے ہوئے کسی مندر یا دریا یا سمندر تک جاتے ہیں[4]۔
تشریح لفظ
ترمیمرتھ یاترا کا لفظ سنسکرت کے دو الفاظ سے ماخوذ ہے: ایک رتھ جس کا مطلب ہے دو پہیے والی گاڑی یا پھر وہ گاڑی جسے گھوڑے کے ذریعے کھینچا جاتا ہے اور دوسرا لفظ یاترا جس کا مطلب ہے سفر یا زیارت[5]۔
رتھ یاترائیں
ترمیمصوبہ اڈیشہ میں پوری نامی مقام پر منایا جانے والا رتھ یا ترا دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا رتھ یا ترا ہے جس میں ہر سال ایک بڑی جم غفیر حصہ لیتی ہے۔
بریپا را رتھ یا ترا، دنیا کا دوسرا قدیم ترین رتھ یاترا ہے۔ یہ رتھ یاترا بغیر کسی رکاوٹ کے 1575 سے یہاں منایا جارہا ہے۔
کینڈجوہار کا رتھ یا ترا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا رتھ یاترا ہے۔ کیونجھر رتھا (رتھ) - نندی گوش دنیا کا سب سے لمبا رتھ ہے۔
رتھ یاترا (احمد آباد)۔ رتھ یاترا ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں بھی ہوتا ہے، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا رتھ یاترا مانا جاتا ہے۔
اوڈیشہ کا سوکندا رتھ یا ترا بھی بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کو راغب کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
بنگلہ دیش کے دھامرائی کے مقام پر دھامرائی جگناتھ روتھ ، بنگلہ دیش میں سب سے مشہور رتھ یاترا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "National Portal of India"۔ india.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2020
- ↑ "National Portal of India"۔ india.gov.in۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2020
- ↑ "https://books.google.com/books?id=1wbXAAAAMAAJ" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "http://en.banglapedia.org/index.php?title=Rathajatra" روابط خارجية في
|title=
(معاونت)[مردہ ربط] - ↑ "https://books.google.com/books?id=z3uoAgAAQBAJ&pg=PA38" روابط خارجية في
|title=
(معاونت)
[1]رتھ یاترا
- ↑ "http://rathyatralive.com/ahmedabad-rath-jatra-jamalpur-jagannath-temple/48/" روابط خارجية في
|title=
(معاونت)[مردہ ربط]