رجعت پسند یہودیت
رجعت پسند یہودیت (جسے شمالی امریکا کے باہر مسورتی یہودیت کہا جاتا ہے) یہودیوں کا ایک بڑا فرقہ ہے جو یہودی قوانین یعنی ہلاخاہ کو بیک وقت ضروری اور بتدریج ارتقا یافتہ سمجھتا ہے۔ رجعت پسند ربی قانونی امور پر اپنا موقف قائم کرتے وقت روایتی طریقوں اور روایات پر بھروسا کرنے کی بجائے جدید تاریخی اور تنقیدی تحقیق کا استعمال کرتے ہیں اور قانونی نقطہ نظر سے اس کی مضبوطی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس تحریک میں مذہبی باتوں کا مِن و عَن معنی نکالنے سے گریز کیا جاتا ہے اور باہمی اتفاقِ رائے سے نتیجہ نکالتے ہیں۔
یہ فرقہ اپنے آپ کو انیسویں صدی کے ربی زیخاریس فرینکل کا جانشین مانتا ہے۔ رجعت پسند یہودیت کو ریاست ہائے متحدہ میں بیسویں صدی کے وسط میں علاحدہ فرقہ تسلیم کیا گیا۔ ان کا سب سے بڑا مرکز اس وقت شمالی امریکا میں ہے جہاں ان کا مرکزی سینا گاگ موجود ہے جسے رجعت پسند یہودیت کا اجتماعی سینا گاگ کہتے ہیں۔ دنیا بھر میں اس کے سائے تلے بہت ساری جماعتیں کام کر رہی ہیں اور ان کی کل تعداد گیارہ لاکھ کے قریب ہے۔ مندرج شدہ بالغ اراکین کی تعداد چھ لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ بہت سارے غیر اراکین بھی ہیں۔
رجعت پسند یہودیت کا مطلب یہ ہے کہ یہودی اپنی اصل تعلیمات کو اصلی شکل میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
رجعت پسند یہودیت میں خدا کا مذہبی تصور موجود ہے۔ اس کے مطابق "ہم خدا پر یقین رکھتے ہیں جس نے یہ کائنات بنائی اور اس پر حکمرانی کر رہا ہے۔ اس کی طاقت سے یہ دنیا پیدا ہوئی، اس کی ذہانت اور اس کی بھلائی سے زمین کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے"۔
حوالہ جات
ترمیم- Conservative Judaism: An American Religious Movement۔ Marshall Sklare. University Press of America (Reprint edition)، 1985.
- Conservative Judaism: Our Ancestors To Our Descendants (Revised Edition)، Elliot N. Dorff, United Synagogue New York, 1996