رد ترمیم، رد اقدام، رد تحدیث (انگریزی: Undo) کی اصطلاح اکثر کمپیوٹر پروگراموں اور سافٹ ویئروں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد کسی صارف کی جانب سے کیے گئے سابقہ اقدام کی نفی کرتے ہوئے سابقہ کیفیت بحال کرنا ہوتا ہے۔ صارف کا اقدام دانستہ بھی ہو سکتا ہے اور نادانستہ، دونوں ہی صورتوں میں یہ حکم (command) سابقہ حالت بحال کر سکتا ہے۔ مثلًا ایم ایس ورڈ میں ایک صارف کوئی خط لکھ رہا ہے اور کسی شخص یا ادارے کے نام کے ہجوں میں اس غلطی ہوتی ہے اور ایک غیر ضروری اضافی حرف ٹائپ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ رد ترمیم کا سہارا لیتے ہوئے اس کی نفی کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے صارف کو کنٹرول اور کلیدی تختے سے زیڈ دبانا ہوتا ہے۔ کچھ آسان معاملوں میں یہ کام بیک اسپیس کی کلید سے بھی ممکن ہے۔ تاہم کئی پیچیدہ کام ہو سکتا ہیں جہاں رد ترمیم ہی بہت ثمر آور ہے۔ مثلًا، ایک صارف ایک صارف بیک وقت کئی دستاویزوں کے برقی مواد پر کام کر رہا ہوتا ہے۔ کچھ دستاویزوں کی ضرورت ہے کہ ایک کے مواد کو دوسرے دستاویز میں چسپاں کیا جائے۔ صارف غلطی سے غیر متعلقہ دستاویزوں میں یہ کام انجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔ جب اسے اپنی غلطی کا احساس ہو جائے، تو ایسی صورت میں بیک اسپیس صرف ایک کیریکٹر کو دور کر سکتا ہے، جب کہ رد ترمیم ایک ہی کلیدی حکم سے مکمل مضمون سے غیر متعلقہ مواد کو دور کر سکتا ہے۔

موبائل ایڈیٹر پر انگریزی ویکی پیڈیا کی ترمیم کرنے کے دوران اَن ڈُو یا رد ترمیم کے بٹن کرنے کی سہولت کو اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ایڈیٹر کی ترمیم کے دوان یہاں سے ایک رد ترمیم کے بٹن کو بہ روئے کار لانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ ظاہری طور پر ثابت کیا جا رہا ہے کہ اس مقصد براری ممکن ہے۔

رد ترمیم دیگر کمپیوٹر پروگراموں اور سافٹ ویئروں میں بھی مستعمل ہے۔ مثلًا یہ ان پیج میں بھی کافی معاون اور مدد گار ہے۔

رد ترمیم جس قدر کمپیوتر پر معاونت فراہم کرتا ہے، وہ اپنے آپ میں منفرد ہے۔ فلسفی اور اہل قلم اس بات پر تاسف کرتے ہیں کہ کاش حقیقی زندگی میں کوئی رد ترمیم کا بٹن ہوتا، جس سے دانستہ اور نا دانستہ غلطیوں اور کوتاہیوں کی مکمل نفی ہوتی۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "زندگی کے پاس کوئی ان ڈو یا رد ترمیم کا بٹن نہیں ہے جو کسی غلطی کو سدھار کر ہیئت کذائی کو حسب سابق بحال کرے۔"۔ 13 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 نومبر 2019