رسالہ حسن کو حسن بن عبد اللہ نواب عماد نواز جنگ نے حیدرآباد میں 1888 میں شروع کیا تھا۔ اس کے لکھنے والوں میں حیدرآباد کے علاوہ شمالی ہند کے بڑے ادیب اور شعرا شامل تھے۔ اس رسالے میں لسانیات، تاریخ، سائنس اور سیاست سے متعلق فکرانگیز مضامین شامل ہوا کرتے تھے۔ یہ رسالہ 1897 تک جاری رہا۔ اس رسالے کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ ہر مہینہ سب سے اچھے مضمون نگار کو ایک اشرفی بطور نذر دی جاتی تھی۔[1]

رسالہ حسن
مدیرحسن بن عبد اللہ نواب عماد نواز جنگ

حوالہ جات

ترمیم
  1. حیدرآباد کے ادبی رسائل آزادی کے بعد سے حال تک: مقالہ برائے ایم فل، ڈاکٹرمحمد ناظم علی،گونج پبلی کیشنز، نظام آباد(2010)، صفحہ 28-29