رسیدی ٹکٹ
رسیدی ٹکٹ امرتا پریتم کی آپ بیتی ہے جس میں انھوں نے ناول کی ہیئت میں اپنی داستان زندگی بیان کی ہے۔ یہ داستان زندگی کہیں ڈائری کی صورت میں ہے اور کہیں ان کی نظموں کی صورت میں۔ ڈائری کے اقتباسات وہ شامل ہیں جن میں انھوں نے اپنے بیرونی ممالک کے قیام کی روداد لکھی ہے۔ اس آپ بیتی کے مطالعے سے امرتا کے زہنی رجحانات کا بھی پتہ چلتا ہے۔ آپ بیتی میں ان کا انداز اس حد تک بے باک ہے کہ وہ اپنی سیگریٹ اور شراب نوشی کی عادت کا بھی برملا اظہار کرتی ہیں۔ ساحر لدھیانوی سے اپنی محبت کی کہانی بھی سناتی ہیں۔