رضائے مصطفےٰ
ماہنامہ رضائے مصطفے ٰ اہلسنت و جماعت کا 60 سال تک جاری رہنے والامعروف رسالہ ہے۔ اس کے بانی مفتی ابو داؤد محمد صادق قادری رضوی ہیں۔ جماعت رضائے مصطفےٰ گوجرانوالہ پنجاب کے زیر اہتمام 14 رمضان المبارک 1376ھ بمطابق 15 اپریل 1957ء کو باقاعدہ اہلسنت و جماعت کے ماہنامہ رضائے مصطفے کا اجرا ہوا جو پانچ سال ہفت روزہ‘ پانچ سال پندرہ روزہ اوراس کے بعد اب تک ماہنامہ رضائے مصطفے کی صورت میں باقاعدگی پابندی وقت کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔[1]