رفیق افضل
معروف محقق و مؤرخ
محمد رفیق افضل کے دلچسپ موضوعات تاریخ اور سیاسیات تھے۔ اقبالیات سے بھی آپ کو شغف تھا‘ آپ نے اس ضمن میں علامہ محمد اقبال کی تقاریر‘ بیانات اور مکاتیب پر ایک کتاب بعنوان ’’گفتارِ اقبال‘‘ مرتب کی تھی‘ اس کتاب میں جو مواد ترتیب دیا گیا تھا وہ دو روزناموں ’’زمیندار ‘‘ اور ’’انقلاب ‘‘ کی صرف اُن جلدوں سے لیا گیا تھا جو ریسرچ سوسائتی آف پاکستان کے کتب خانہ میں محفوظ تھیں۔ اس کتاب میں شامل ہونے والا مواد اس کتاب سے قبل کسی کتاب میں شائع نہیں ہوا تھا۔ اس کتاب کی اولین اشاعت جنوری 1969ء میں ہوئی تھی۔ یہ کتاب پنجاب یونیورسٹی ‘ لاہور نے شائع کی تھی۔ 6 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے، [1][2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ (تحریر و تحقیق: میاں ساجد علی‘ علامہ اقبال سٹمپ سوسائٹی)
- ↑ https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=707746786428535&id=104296330106920