رفیق افغان
روزنامہ امت کراچی کے چیف ایڈیٹر اور ہفت روزہ تکبیر کے مدیراعلی
رفیق افغان 2 اگست 2021ء کو کراچی میں وفات پاگئے، ان کی عمر 64 برس تھی۔انھوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹے حمزہ افغان اور اسد افغان کو سوگوار چھوڑا ہے۔
ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد ہل پارک کے قریب شہید مسجد الفتح میں ادا کی گئی میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیے گئے۔