پیدائش:1924ء

وفات:2005ء

بھارت کے ممتاز اسلامی سکالر اور مصنف۔ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس سے بھی وابستہ رہے۔

یونیورسٹی آف لندن سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے والے ڈاکٹر زکریا نے اقوام متحدہ میں بھی بھارت کی نمائندگی کی۔

ان کی کتابوں میں بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو اور پاکستان کے بانی محمد علی جناح پر ریسرچ بھی شامل ہے اس کے علاوہ انھوں نے اس بارے میں بھی رسرچ کی تھی کہ آیا مہاتما گاندھی بھارت کی تقسیم کے لیے ذمہ دار تھے۔

ڈاکٹر زکریا کی کتاب ’کمیونل ریج ان سیکولر انڈیا‘ میں بھارت میں گجرات فسادات کے بعد بڑھتے فرقہ وارانہ جذبات اور نظریات کا جائزہ لیا تھا۔ ممبئی میں ان کا انتقال ہوا۔