رقوم نویسی
رقم ہندسہ کی یہ صورت روپیہ اور زمین سے متعلق مسلمان بادشاہوں کے محکمہ مالیات میں مستعمل اور مختصر نویسی کی ایک شکل تھی۔ اس میں ایک پیسے سے لے کر ایک لاکھ تک کی رقوم لکھنے کی سکیم موجود ہے۔ جن کو جدول کی شکل میں لکھا جاتا ہے۔ یہ طرز رقم صرف زمین اور روپیہ کے لیے مستعمل رہا ہے۔ اب اس کا رواج کم ہو رہا ہے لیکن اب بھی محکمہ مال کے کاغذات میں اس کا استعمال خاصا ہے۔