رنگین دروازہ شہر اورنگ آباد کے قدیم دروازوں میں سے ایک  ہے جو  ضلع کلکٹر کی رہائش گاہ اور  قلعہ ارک سے نزدیک واقع ہے۔ قلعہ ارک جو مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا جب شہنشاہ  1680ء تا 1707ء شہر اورنگ آباد میں رہائش پزید تھے۔

رنگین دروازہ، اورنگ آباد

رنگین دروازہ  بہت قدیم ہونے کہ وجہ سے بے حد خراب حالت میں تھا جس کی کچھ عرصہ قبل اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے قومی و ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے پیش نظر مرمت کی گئی ۔ فی الحال آثار قدیمہ کے تحفظ کے مد نظر دروازہ کے دونوں جانب سے راستہ بناکر دروازہ کو استعمال کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔