روجھان مزاری
روجھان مزاری صوبہ پنجاب پاکستان کی جنوب میں آخری تحصیل کا شہر ہے۔آبادی کے لحاظ سے ضلع راجن پور کی سب سے چھوٹی تحصیل روجھان کا ہیڈ کوارٹر بھی اسی شہر میں ہے۔ سابق نگران وزیر اعظم میر بلخ شیر مزاری کا آبائی شہر ہے اس شہر کو "خیموں کا شہر" بھی کہا جاتا ہے ــ یہ شہر اپنے ضلعی ہیڈ کوارٹر راجن پور سے 70 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔اس کا قریب ترین شہر کوٹ مٹھن ہے۔یہ علاقہ پنجاب کا پسماندہ ترین علاقہ ہے، کشمور سے 46 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے،