روزنامہ جسارت
روزنامہ جسارت کراچی، پاکستان سے شائع ہونے والا ایک مشہور روزنامہ ہے۔ عموماً اس کو حق و سچائی کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ جسارت کی اشاعت 1970ء میں شروع ہوئی اس وقت سے اس روزنامے کو دائیں بازو کی قوتوں کا حقیقی ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ جسارت کی خصوصیات میں شامل ہے کہ یہاں سے ہو کر گزرنے والے صحافیوں نے بڑے اداروں میں بہترین مقام حاصل کیا ہے۔ عمومی طور پر جسارت پر جماعت اسلامی کی طرف داری کا الزام لگایا جاتا ہے مگر اس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں و تنظیم کے خلاف بھی خبروں کی اشاعت ہوتی ہے دوسری طرف پاکستان کے ان چند صحافتی اداروں میں جسارت سر فہرست ہے جنھوں نے زرد صحافت کا قلع قمع کیا ہے۔ موجودہ وقت میں روزنامہ جسارت کراچی کے مدیر اعلیٰ اطہر ہاشمی، مدیر مظفر اعجاز، جبکہ مسعود انور سربراہ نامہ نگاران (چیف رپورٹر) ہیں۔