روزنامہ ممبئی اردو نیوز
روزنامہ ’ممبئی اردو نیوز ‘ مہاراشٹر کا کثیرالاشاعت اخبار ہے۔ یہ پہلے ہفت روزہ تھا روزنامہ کی سب سے پہلی اشاعت 30؍اپریل 2016 کو ممبئی سے ہوئی۔ روزنامہ ممبئی اردو نیوز کے ایڈیٹر مشہور و معروف صحافی جناب شکیل رشید ہیں۔ مالکان خالد احمد،اظہر معین اور منیجنگ ایڈیٹر امتیاز منظور احمد ہیں جو مشہور اخبار اردو ٹائمز کے پارٹنرس بھی ہیں ۔ اردو ٹائمز ان کے دادا مرحوم نذیر احمد نے قائم کیا تھا جو تقریباً ستر سالوں سے جاری ہے لیکن اردو ٹائمز کے موجودہ چیف ایڈیٹر سعید احمد اور امتیاز احمد وخالد احمد کے مابین کچھ ان بن کی وجہ سے اردو ٹائمز کا مقدمہ کورٹ میں چلا گیا جس کی وجہ سے تقریباً اردو ٹائمز چھ ماہ پبلش نہیں ہو سکا اور اردوٹائمز کی پوری ٹیم امتیاز احمد کے ساتھ نئے اخبار ممبئی اردو نیوز کے نام سے نکالی ۔ اردو نیوز بہترین خبریں ، حالات حاضرہ پر بے لاگ تبصرے کے لیے مشہور ہے۔ اس میں چند ایسے نام ہیں جنہیں ہندوستانی صحافت میں عزت وتکریم کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے۔ جناب شکیل رشید اس کے ایڈیٹر ہیں اور بے باک ایڈیٹر ہیں۔ عبد الرحمن صدیقی نیوز ایڈیٹر ہیں۔ ندیم صدیقی ادب کا صفحہ دیکھتے ہیں اور جمعہ میگزین انہی کے ذمہ ہے۔ شحیم خان سب ایڈیٹر ہیں ، وصیل خان، غزالہ ناروی ، نازش ہما قاسمی، فرحان حنیف وارثی وغیرہ اردو نیوز کے ادارتی صفحہ کے مشہور و معروف کالم شب روز کے تحت لکھتے ہیں اور خوب لکھتے ہیں۔ فی الحال یہ اخبار ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر کے مسلمانوں کی آواز ہے۔ ملی مسائل کو اُٹھانا اور اس کے لیے صحافتی جنگ کرنا اس کا مشن ہے جس کی وجہ سے یہ اخبار اردو عوام کی پہلی پسند ہے۔