روزہ رکھنے کے فوائد
روزہ انسان کے قوتِ مدافعت کے نظام کو کافی زیادہ توانا کرتا ہے۔ سائنس یہ ثابت کر چکی ہے کہ روزہ رکھنے سے وزن میں مسلسل کمی اور فشارِخون (بلڈ پریشر) بھی نارمل رہتا ہے لیکن جو لوگ ٹائپ ٹو زیابیطس کے مریض ہیں ان کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ معالج کے مشورے سے روزہ رکھیں کیونکہ اس مرض کی کیفیت میں روزہ رکھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ زیابطیس کے مریض دوپہر میں زیادہ تھکا دینے والی کاموں سے گریز کریں جبکہ جو لوگ روزہ رکھ رہے ہوں کوتلی ہوئی اشیا سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔