روضۃ الصفا عہد تیموری کی تاریخی کتاب جو سات جلدوں پر مشمتل ہے۔ اس کا مکمل نام روضۃ الصفا فی سیرةالانبیاء والملوک والخلفاء ہے۔ اس کتاب میں ابتدائے جہان سے عصر مصنف تک کے حالات و واقعات درج ہیں خاص طور پر اس میں تیموریوں کی ابتدا سے انتہا تک کے واقعات درج ہیں۔ مولف محمد بن خاوند شاہ تھا جو میر خواند کے نام سے مشہور ہے۔ اور میر علی شیرنوائی کے دربار کا متوسل تھا۔ روضتہ الصفا کی ساتویں جلد میر خواند کی کی وفات کے بعد اس کے نواسے غیاث الدین خواندمیرنے مکمل کی۔ جس میں سلطان حسین بایقرا کے زمانے سے 929ھ تک کے تاریخی واقعات تفصیل سے بیان کیے ہیں۔ خواند میر نے اپنی ضخیم تاریخ کا خلاصہ 1499ء میں بنام ’’خلاصتہ الاخبار ‘‘ تیار کیا۔

سلطنت قاجار کے دور میں رضا قلی خان ہدایت طبرستانی نے حکومت خاندان صفوی کے آغاز سے 1270ھ تک کے واقعات کا اضافہ کیا۔ اور اس تکمیلی حصہ کا نام روضۃ الصفا ناصری رکھا۔

حوالہ جات ترمیم