رومانوی فلمیں تھیٹر یا سنیما میں بصری (وژیول) میڈیا کی صورت میں پیش کی جانے والی رومانوی اور محبت بھری کہانیاں ہوتی ہیں۔ ان فلموں کی کہانی مرکزی کرداروں کے درمیان چاہت، جذبات اور رومانوی کشش کے گرد گھومتی ہے۔ اس رومانوی سفر میں ایک دوسرے کے لیے جذبات کی شدت کا احساس، ملاقاتیں اور شادی شمل ہو سکتی ہے۔ ان فلموں میں اکثر دو پریمی کئی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں جن میں مالی مسائل، طبعی بیماری، مختلف قسم کے امتیاز، نفسیاتی دباؤ یا خاندان یا سماج کا دونوں کی محبت کے درمیان حائل ہونا شامل ہوتا ہے۔

ٹائرن پاور 1938ء کی ایک فلم الیگزینڈر راگ ٹائم بینڈ میں ایلس فائے سے بے ساختہ پیار کرتے ہوئے۔

رومانوی فلموں میں اکثر پہلی نظر میں محبت، اپنے سے بڑی عمر کے شخص کے ساتھ محبت، یک طرفہ محبت، حساس محبت، دیوانگی، ممنوعہ رشتوں سے محبت، خیالی محبت، شہوانی محبت، احساس قربانی سے بھری محبت، تباہ کن محبت، جیسے موضوعات پر مبنی کہانیاں ہوتی ہیں۔

بیرونی روابط ترمیم