روہر
Rohar
مغربی جرمنی کا ایک صنعتی اور تجارتی علاقہ۔ دریائے روہر اور بپی کے درمیان واقع ہے۔ یہاں سے خام کوئلہ بکثرت برآمد ہوتا ہے اور یہی اس کی صنعتی ترقی کی بنیادی وجہ ہے۔ فولاد سازی روہر کی اہم صنعت ہے جس سے مشین اور اسلحہ جنگ تیار کیا جاتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں اتحادیوں کی فضائی بمباری سے اس شہر کو شدید نقصان پہنچا۔