رڈولف ہیس، 26 اپریل، 1894 میں اسکندریہ مصر میں پیدا ہوا۔ رڈولف ہیس، ہٹلر کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھا جس نے سنہ انیس سو اکتالیس میں اکیلے ہی سکاٹ لینڈ جانے کی کوشش کی جہاں اس کے جہاز کو ہنگامی طور سے اترنا پڑا۔ اس کو برطانیہ میں قید کر دیا گیاتھا۔ بعد میں اس پر جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم جیسے سنگین مقدمات قائم کیے گئے تاہم عدالت نے اسے ان الزامات سے بری کر دیا لیکن امن کے خلاف جرائم میں اس کو سزائے عمر قید سنائی گئی۔ رڈولف ہیس نے چالیس سال برلن کی جیل میں گزارے۔ اس نے سنہ انیس سو ستاسی میں خود کو برلن کی جیل میں ترانوے برس کی عمر میں ہلاک کر لیا تھا۔ اس نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ اسے ونسیدل کے قصبے باواریا میں سپردِ خاک کیا جائے جہاں اس کے خاندان کا مکان ہے اور جہاں اس کے والدین دفن ہیں۔ تاہم جرمنی میں رُڈولف ہیس کی قبر کشائی کے بعد اس کی باقیات کو نذرِ آتش کیا گیا اور اب راکھ کو سمندر برد کر دیا جائے گا۔ اس کی قبر کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کا اقدام اس لیے کیا گیا کیونکہ خدشہ تھا کہ نیو نازی اس کی قبر کو مزار کی صورت نہ دے دیں۔

بیرونی روابط

ترمیم