ریاستہائے متحدہ امریکا کی نسوانی گینگیں
ریاستہائے متحدہ امریکا کی نسوانی گینگیں (انگریزی: Female gangs in the United States) یا تو بالکلیہ استثنائی طور پر نسوانی گینگوں کے طور پر کام کرتی ہیں یا ملی جلی مرد و زن کی گینگوں کے طور پر اپنے ناگفتہ بہ کاموں کو انجام دیتی ہیں۔
آبادیات
ترمیمحالاں کہ صحیح تعداد مختلف پیمائشوں میں الگ الگ پائی گئی ہے، تاہم ملک کی گینگوں کا قومی مرکز (National Gang Center) یہ اندازہ لگا چکا ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکا کی خواتین سبھی گینگوں کے ارکان کے منجملہ 10 فی صد حصے داری رکھتی ہیں۔ یہ غور طلب ہے کہ آزادیٔ نسواں اور ان کے آزادیٔ اختیار کے علم بردار ملک میں ہر عمر کی عورتیں جس طرح دیگر کاموں اور پیشوں میں شامل ہیں، وہ لوگ اسی طرح سے گینگ سازی، گینگ بازی اور گینگ کی سرگرمیوں کی فعال شکل دینے کے معاملے میں بھی کافی تیز ہیں۔ [1] قومی جواں سال گینگ سروے ( National Youth Gang survey) میں پایا گیا ہے کہ 39 % گینگوں میں خواتین بہ طور ارکان موجود ہیں جو کئی ممالک کے تنظیمی جائزے کے مقابلے میں کافی آگے کی اعداد و شمار کی طرف اشارہ کرتا ہے۔[2] مگر یہ شماریات زیادہ تر جغرافیائی محل وقوع پر منحصر ہے، جن میں دیگر عوامل کا اس قدر گہرائی سے جائزہ نہیں لیا گیا ہے۔ اس کی ایک مثال کے طور پر دیہی گینگیں دیکھی جا سکتی ہیں جن میں سے تعداد کے لحاظ سے آدھی میں خواتین بہ طور ارکان موجود ہیں۔ تاہم شہری گینگوں میں یہ رکنیت کا تناسب چوتھائی حد تک ہی محدود ہے، جیسے کہ گینگوں کے قومی مرکز کا مطالعاتی تخمینہ پیش کیا گیا ہے۔[1] ایک سروے میں یہ پایا گیا ہے کہ ریاستہائے متحدہ کے 2 % گینگوں میں صرف خواتین موجود ہیں۔[3] ایگھی گیان (Eghigian) اور کیربی (Kirby) یہ بتاتے ہیں کہ نو وارد لڑکیوں کی اوسط عمر 12 سے 13 سال ہے۔[4]
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب National Gang Center. National Youth Gang Survey Analysis. Retrieved 10/19/2014 from <http://www.nationalgangcenter.gov/Survey-Analysis>
- ↑ OJJDP Fact Sheet. National Youth Gang Survey Trends From 1996 to 2000. Retrieved 10/19/2014 from <http://www.helpinggangyouth.com/ojjdp_survey_on_gang_involvement-numbers.pdf آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ helpinggangyouth.com (Error: unknown archive URL)>
- ↑ Gang Violence. Gang Statistics. Retrieved 10/19/2014 from <https://sites.google.com/site/gangviolence97352/gang-statistics>
- ↑ Female Street Gangs. Retrieved 11/04/2014 from <http://www.lawteacher.net/criminology/essays/female-street-gangs.php آرکائیو شدہ 2014-12-04 بذریعہ وے بیک مشین>