ریاستہائے متحدہ خواتین کی فٹ بال لیگ

یونائیٹڈ سٹیٹس ویمنز فٹ بال لیگ (یو ایس ڈبلیو ایف ایل) خواتین کی امریکن فٹ بال لیگ ہے جو 2010 میں نمائشی کھیل کے ساتھ شروع ہوئی اور اس کے بعد 2011 میں اس کا  پہلا باقاعده پہلا سیزن کهیلا گیا[1]۔اس  لیگ کو 2009-2015 تک "ویمنز اسپرنگ فٹ بال لیگ" کے نام سے بھی جانا جاتا تھا

فائل:WSFL2011.PNG
کھیلWomen's American football
قیام2009
ٹیموں کی تعداد3 for 2021 season

یو ایس ڈبلیو ایف ایل لیگ 2011 سے 2013 تک گیارہ  11 کھلاڑیوں اور 8 آٹھ کھلاڑیوں کے ڈویژنوں کے ساتھ کھیلی گئی۔ 2014 میں، لیگ کو دو  لیگوں میں تقسیم کیا گیا ۔ 11 خواتین کے ڈویژن نے ڈبلیو ایس ایف ایل کا نام برقرار رکھا اور 8 خواتین کے ڈویژن نے ویمنز ایٹس فٹ بال کا نام لیا۔  2016 میں، لیگ نے صرف 11 خواتین  فٹ بال میچ کھیلے جس میں سنسناٹی سیزل نے لیگ کا تاج حاصل کیا۔

تاریخ ترمیم

ریاستہائے متحدہ خواتین کی فٹ بال لیگ (USWFL)یو ایس ڈبلیو ایف ایل کی بنیاد 2009 میں ویمنز اسپرنگ فٹ بال لیگ کے طور پر رکھی گئی تھی۔ 2010 میں ڈبلیو ایس ایف ایل کے بینر تلے کچھ ٹیموں نے ایک نمائشی سیزن کھیلا جس میں کنساس سٹی طوفان باقاعدہ سیزن میں ناقابل شکست رہا لیکن کوئی پلے آف یا لیگ چیمپئن شپ کھیل نہیں کھیلا گیا۔

ویمنز ایٹس فٹ بال لیگ (W8FL) ترمیم

ڈبلیو ایس ایف ایل نے 2011 میں آٹھ خواتین کی تقسیم سے آغاز کیا۔ کیپ فیئر تھنڈر نے ڈبلیو ایس ایف ایل کی پہلی آٹھ کھلاڑیوں کی ڈویژن چیمپئن شپ کا دعویٰ 4–2–1 باقاعدہ سیزن ریکارڈ کے ساتھ کھیلا۔

2012 میں، ویسٹ ورجینیا وائلڈ فائر نے 5-2 ریکارڈ کے ساتھ 8 کھلاڑیوں کے ڈویژن میں ڈبلیو ایس ایف ایل ٹائٹل پر قبضہ کیا۔

2013 میں ڈبلیو ایس ایف ایل نے آٹھ کھلاڑیوں کے ڈویژن میں اپنی پہلی چیمپئن شپ گیم کا انعقاد کیا۔ ویسٹ ورجینیا وائلڈ فائر  بنگھمٹن ٹائیگر کیٹس کو 44-8 سے ہرا کر آٹھ کھلاڑیوں کے ڈویژن میں اپنی دوسری مسلسل چیمپئن شپ کی دعویدار ٹھہری۔

2017 میں، واشنگٹن پروڈیجی نے ہیوسٹن وائلڈ کیٹس کو 44-0 سے ہرا کر برسٹل، ٹینیسی میں لیگ چیمپئن شپ کا کھیل جیتا۔ آئرن وومن چیمپئن شپ میں ٹرائی سٹیز تھنڈر نے ویسٹ ورجینیا وائلڈ فائر کو 28-0 سے شکست دی۔

حوالہ جات ترمیم