ریاست متحدہ سندِموجد اور نشان تجارہ دفتر
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
ریاست متحدہ سندِموجد اور نشان تجارہ دفتر (united states patent and trademark office) امریکی وزارتِ تجارت کے زیر سرکاری ادارہ ہے جو موجدوں اور تاجروں کو سندِ حق موجد عطا کرتا ہے اور منتج اور فکری ملکیت کی شناخت کے لیے نشانِ تجارہ کا اندراج کرتا ہے۔ مختصراً اسے uspto یا pto کہتے ہیں۔
مہر | |
ایجنسی کا جائزہ | |
---|---|
ویب سائٹ | www.uspto.gov |
نصب العین
ترمیمامریکی آئین کی دفعہ 1، شق 8، نظامِ حق موجد کی قانونی اساس ہے۔ یہ بیان کرتا ہے:
- "نمائندگان کے پاس طاقت ہو گی:- سائنس اور مفید فنون کے نشو و نما کو فروغ دینے کے لیے، مصنفوں اور موجدوں کو ان کی تحریروں اور دریافتوں کے بلا شرکتِ غیر ے حقوق محفوظ کرنے کی۔"
pto کا نصب العین "ریاست متحدہ میں صنعتی اور تکنیکی نشو و نما اور قومی اقتصادیات کی مظبوطی" کو فروغ دینا، بذریعہ:
- سندِ حق موجد اور نشان تجارہ سے متعلق قوانین کی منتظمی
- صدر مملکت، وزیر تجارت اور انتظامیہ کو سندِ حقِ موجد، نشانِ تجارہ اور حقوقِ نقل کے امور پر مشورہ دینا؛ اور
- فکری ملکیت کے تجارت متعلق امور پر مشورہ دینا۔
دھوکا بازی
ترمیمناقدین اور مبصرین ایسی ہزاروں مثالیں پیش کرتے ہیں جہاں یہ ادارہ عام فہم فکری اور منتج پر حقوق جاری کرتا ہے تاکہ غیر ملکی افراد اور ادارے امریکی شرکہ کے خلاف تجارت میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ فکری ملکیت پر یہ ادارہ مضحکہ خیز [1] خیالات پر متعدد حقوق جاری کر کے سنگین مذاق بن چکا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ سلیش ڈاٹ، 30 دسمبر 2009ء، " Comments: 268 +- Idle: USPTO Awards LOL Patent To IBM"