ریت چٹانیں درجہ حرارت کے تفاوت سے ٹوٹ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوتی رہتی ہیں۔ چٹانوں کے یہ چھوٹے چھوٹے ریزے ریت کہلاتے ہیں۔ جن علاقوں میں دن رات کے درجہ حرارت میں نمایاں فرق ہو جیسے صحرائے اعظم اورصحرائے کالاہاری، وہاں پر ریت ہی ریت بن جاتی ہے۔ دریاؤں کے بہاؤ کے ساتھ پہاڑی علاقے سے بڑے بڑے پتھر لڑھکتے ہوئے آ جاتے ہیں۔ وہ آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ جاتے ہیں اور ریت کے ریزوں کی صورت میں دریاؤں کے نیچے بیٹ جاتے ہیں۔ صدیوں تک سورج، برف پالا اور بارش کا عمل آتش فشانی چٹانوں پر ہوتا رہتا ہے جس کے نتیجے یں پتھر ریت میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔

ریت