ریٹرو وائرس
ریٹرو وائرس (انگریزی: Retrovirus)ان وائرسز کو کہتے ہیں جو اپنی کاپیاں بنوانے کے لیے اپنا جینیاتی کوڈ ہوسٹ سیل (یعنی جس خلیے کو وائرس نے انفیکٹ کر رکھا ہے) کے ڈی این اے میں داخل کر دیتے ہیں- اس طرح نہ صرف وائرس اپنی کاپیاں بنوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں بلکہ وائرس کا ڈی این اے ہمیشہ کے لیے اس ہوسٹ سیل کے ڈی این اے کا حصہ بن جاتا ہے اور جب یہ خلیہ خود تقسیم ہوتا ہے تو وائرس کا ڈی این اے اس خلیے کی اگلی نسل میں بھی متقل ہو جاتا ہے- یہ ریٹرووائس بعض اوقات جنسی خلیوں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں یعنی جنسی خلیوں کے ڈی این اے میں اپنا ڈی این اے شامل کر دیتے ہیں- اگر ایسے سپرم یا ایسے بیضے سے اگلی نسل پیدا ہو جس میں کسی ریٹرووائرس کا ڈی این اے شامل ہو چکا ہے تو اگلی نسل کے ہر خلیے میں وائرس کا ڈی این اے موجود ہوتا ہے اور وائرس کا ڈی این اے اس کی تمام اگلی نسلوں میں منتقل ہونے لگتا ہے- گویا ریٹرووائرس کا ڈی این اے اگر کسی جانور میں موجود ہے تو اس کی تمام اگلی پشتوں میں ریٹرو وائرس کا ڈی این اے عین اسی جگہ پر ہو گا جس جگہ پہلے جانور کے ڈی این اے میں شامل ہوا تھا- اگر اگلی پشتیں لاکھوں سالوں میں دو الگ الگ انواع بن جائیں تو بھی ان الگ الگ انواع میں ریٹرووائرس کا ڈی این اے ایک ہی جگہ پر پایا جائے گا۔
Retroviruses | |
---|---|
HIV retrovirus schematic of cell infection, virus production and virus structure
| |
اسمیاتی درجہ | خاندان [2][3][4][5][6][7][8] |
وائرس کی جماعت بندی | |
Unrecognized taxon (fix): | Retroviridae |
سائنسی نام | |
Retroviridae[2][3][4][5][6][7][8][9] | |
Subfamilies and genera | |
| |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Virus Taxonomy: 2018b Release". International Committee on Taxonomy of Viruses (ICTV) (انگریزی میں). مارچ 2019. Archived from the original on 2020-03-20. Retrieved 2019-03-16.
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2013 v2 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: http://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/4911
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2014 v4 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/5208
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2015 v1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/5945
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2016 v1.3 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/6776
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2017 v1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/7185
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2018a v1 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/7992
- ^ ا ب پ عنوان : ICTV Master Species List 2018b.v2 — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://talk.ictvonline.org/files/master-species-lists/m/msl/8266
- ↑ "معرف Retroviridae دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 دسمبر 2024ء
{{حوالہ ویب}}
: تحقق من التاريخ في:|accessdate=
(معاونت) و|accessdate=
میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ریٹرو وائرس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ViralZone A Swiss Institute of Bioinformatics resource for all viral families, providing general molecular and epidemiological information (follow links for "Retro-transcribing viruses")
- Retrovirus Animation (Flash Required)
- Retrovirology Scientific journal
- Retrovirus life cycle chapter From Kimball's Biology (online biology textbook pages)