ریپبلک آف مولوسیا
ریپبلک آف مولوسیا کا شمار دنیا کے سب سے چھوٹے ملک میں ہوتا ہے یہ 6.3 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل ملک امریکی ریاست نیواڈا میں قائم ہے۔ ریپبلک آف مولوسیا کا ملک میں اپنا قانون، ثقافت اور کرنسی ہے جب کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال ملک میں آتی ہے اور ملک میں داخلے کے لیے انھیں سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ پر مہر بھی لگوانا پڑتی ہے۔ ریپبلک آف مولوسیا ایک خود ساختہ ملک ہے جس کی اقوام متحدہ اور کسی دوسرے ملک کے سامنے کوئی حیثیت نہیں اور نہ اس کو الگ ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔
تاریخ
ترمیم1977 میں ریپبلک آف مولوسیا کو بنانے کا خیال کیوین بوگلے اور ان کے دوستوں کو آیا جو اس چھوٹی سے جگہ پر رہائش پزیر تھے جس کے بعد انھوں نے اپنے طور ریپبلک آف مولوسیا کی آزاد ریاست کا اعلان کیا اور کیوین بوگلے کو ملک کا صدر نامزد کر دیا، کیوین بوگلے کے 2 بچے ہیں جب کہ ان کی بیگم کو فرسٹ لیڈی کا درجہ حاصل ہے اور کیوین بوگلے گذشتہ 40 سال سے خود ساختہ صدر بن کر بیٹھے ہیں۔