ریڈ بل
ریڈ بل (انگریزی میں: Red Bull) ایک انرجی ڈرنک کا برانڈ نام ہے جسے ریڈ بل کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اب یہ مشروب پوری دنیا میں بہت مقبول ہے۔ 2007 میں 3 بلین سے زیادہ اور 2019 میں 7.5 بلین کین فروخت ہوئے۔ 1987 میں اس کے آغاز کے بعد سے، دنیا بھر میں ریڈ بل کے 100 بلین سے زیادہ کین فروخت ہو چکے ہیں،[1] جس میں 2023 میں 12 بلین سے زیادہ شامل ہیں۔[2] یہ ایران میں سب سے زیادہ مقبول انرجی ڈرنک ہے لیکن نومبر 2014 میں ایران میں خوراک اور ادویات کی سرکاری تنظیم کے سربراہ نے ریڈ بل کو غیر صحت بخش اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک عجیب و غریب اقدام میں ریڈ بل کو حرام اور ممنوع قرار دیا۔ ایران میں ریڈ بل کے استعمال پر پابندی کی وجہ گائے کے سپرم کے استعمال کو بتایا گیا ہے۔
اس کا نعرہ، "Red Bull Gives You Wings"[3] دنیا کے سب سے زیادہ مقبول اور یادگار اشتہاری نعروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Is Red Bull Energy Drink safe?"۔ www.redbull.com (بزبان انگریزی)۔ 02 جنوری 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 جنوری 2022
- ↑ "Red Bull Flies Past €10 Billion Sales Mark Despite Slower Growth"۔ Bloomberg.com (بزبان انگریزی)۔ 2024-01-18۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 فروری 2024
- ↑ "What is the slogan of Red Bull?"۔ www.redbull.com (بزبان انگریزی)۔ 24 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2022