ریگی پشاور شہر کا ایک علاقہ ہے جو پشاور یونیورسٹی سے مغرب کی طرف 8 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ریگی دینی مدرسّہ جامعہ دارالعلوم احیاء الاسلام اور دینی خدمات کی وجہ سے ملک صوبہ بھر میں مشہور ہے اسی مدرسّے کا قیام پاکستان کے قیام سے پہلے سابقہ مہتمم جامعہ ہذا حضرت مولانا نورالحلیم رح نے قائم کیا تھا ریگی کے عوام وطن سے محبّت کرنے والے اور دین پر جان قربان کرنے والے ہیں۔ میجر محمّد عمران شہید (وزیرستان وانا میں شہید ہوا) اور میجر محمّد حفیظ (2014 کے سانحہ پشاور اے پی ایس میں زخمی ہوا) کے علاوہ بہت سے جان نثارانِ وطن اسی مٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ چند دہائیاں قبل ریگی کو برے نام سے یاد کیا جاتا تھا لیکن جامعہ دار العلوم احیاء الاسلام جیسی نورانی دینی درسگاہ کے وجود کے باعث ہر گھر میں علم کے شمعے روشن ہو چکے ہیں اور ریگی کا معاشرہ ایک با اخلاق معاشرہ بن چکا ہے اس ادارے کا موجودہ مہتمم حضرت مولانا محمّد سعید جان ہے آپ جمعیّت علما اسلام کے حلقہ این اے-2 سے 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار تھے۔