گلوکار اور پیانو نواز۔ امریکا میں موسیقی کی ایک عہد ساز شخصیت۔ ایک غریب سیاہ فام گھرانے میں پیدا ہوئے۔ رے ان ہستیوں میں شامل تھے جن کی گذری زندگی کی پرچھائیاں موسیقی میں مدتوں محسوس کی جاتی رہیں گی۔ رے کی زندگی غربت، جدو جہد، محرومی اور کامیابی کی ایک داستان ہے۔ وہ چھ برس کی عمر میں بصارت سے محروم ہو گئے مگر شاید اس محرومی نے ان کی تخلیقی قوتوں کو اور جلا بخشی اور انھوں نے جاز، روک اینڈ رول اور گوسپل (روحانی موسیقی) میں عروج حاصل کیا۔ سیاہ فام رے کو ان کی خدا داد صلاحیتوں کی وجہ سے ’جینئیس‘ کہا جاتا تھا۔ رے ایک فنکار نہیں بلکہ اپنی ذات میں ایک ادارہ تھے اور انھیں عہدِ جدید کی موسیقی کی دنیا کی اہم شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم