مارک اپ زبان
(زبان تدوین سے رجوع مکرر)
مارک اپ زبان یا زبان تدوین (markup language)، ایسے تدوینی طریقہ کار کا نام ہے جس میں متن اور متن سے متعلق اضافی ہدایات (اشارہ گزاری / markup) استعمال کیے جاتے ہیں۔ متن سے متعلق اضافی معلومات (تدوین یا اشارہ گزاری)، دراصل اس کے نمائشی پہلو یا اس اظہار کے بارے میں ہوتی ہیں کہ جن میں وہ متن نظر آتا ہے۔ اس طرح کی زبانوں کی ایک اچھی مثال، ومزت (HTML) ہے جو جال محیط عالم (world wide web) کی تیاری میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔