زبان سنبھال کے
زبان سنبھال کے ایک برطانوی مزاحیہ تمثیل ہے جو 1977ء کے اواخر میں برطانیہ کے ایک آزاد بعید نما پر نشر کی گئی۔ لندن ویک اینڈ ٹیلی ویژن کی پیش کردہ اس تمثیل کی ہدایتکارہ اسٹیورٹ ایلن تھیں۔ یہ تمثیل ایک ایسے اسکول کی تدریسی سرگرمیوں پر مشتمل تھا جو تعلیم بالغاں کے لیے تھا اور جہاں انگریزی بطور ایک بیرونی زبان کے سکھائی جاتی ہے، جہاں بیری ایون مسٹر جیریمی براؤن یعنی اس جماعت کے اُستاد کا کردار نبھاتے نظر آتے ہیں، جن کو بطور اُستاد مختلف ممالک کے طلبہ (جو انگریزی سے نابلد ہیں) کو انگریزی سکھانی ہے۔