زرعی تعلیم
زرعی تعلیم طلبہ کو زراعت، خوراک اور قدرتی وسائل کے بارے میں سکھاتی ہے۔ ان مضامین کے ذریعے زرعی ماہرین تعلیم، طلبہ کو سائنس، ریاضی، مواصلات، قیادت، انتظام اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف قسم کی مہارتیں سکھاتے ہیں۔ زرعی تعلیم ہدایات کے تین دائروں کا ماڈل استعمال کرتی ہے۔ یہ کلاس روم اور لیبارٹری کی ہدایات، قیادت کی ترقی اور تجرباتی تعلیم ہیں۔ ان تینوں اجزاء میں سے ہر ایک کے کامیاب انضمام کا نتیجہ ایک مضبوط پروگرام کی صورت میں نکلتا ہے جس سے ایسے افراد تیار ہوتے ہیں جو زراعت، زرعی کاروبار اور صنعت کے شعبے کو بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔ اعلیٰ سطحوں پر زرعی تعلیم بنیادی طور پر طلبہ کو زرعی شعبے میں ملازمت کے لیے تیار کرنے کے لیے دی جاتی ہے۔