زمانی حیاتیات
زمانی حیاتیات (انگریزی: Chronobiology) حیاتیات کی وہ شاخ ہے جس میں زندہ نامیات میں دَوری مظاہر کو جانچا جاتا ہے اور ان کا شمسی اور قمری دوری نظام الاوقات سے موازنہ کیا جاتا ہے- جانداروں میں یہ دورانیے حیاتیاتی آہنگ یا یوماوی آہنگ کہلاتے ہیں۔ زمانی حیاتیات قدیم یونانی الفاظ χρόνος (chrónos) یعنی وقت اور (biology) سے ملکر بنے ہیں۔ اردو میں اس کی اصطلاح بالترتیب زمان (وقت) اور حیاتیات سے مل کر ’زمانی حیاتیات‘ بنتی ہے-