زمرہ:ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں

بالی ووڈ کے مشہور فلم پروڈیوسر و ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا 5 ستمبر 1952 کو کشمیر میں پیدا ہوئے لیکن ان کا بچپن سری نگر میں گزرا۔ ودھو کو شروع سے ہی فلموں کا شوق تھا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کے طور پر فلم ڈائریکشن کا انتخاب کیا اور فلم اینڈ ٹیلی ویڑن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا، پونے سے فلم ڈائریکشن کی تعلیم حاصل کی۔

ودھو ونود چوپڑا بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، اسٹوری رائٹر اور ایڈیٹر ہیں، اس لیے انہیں بالی ووڈ میں ملٹی ٹیلنٹڈ کہا جاتا ہے۔ ودھو نے بطور ہدایت کار اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1976 میں فلم ‘مرڈر ایٹ منکی ہل’ سے کیا، یہ ایک ڈپلومہ فلم تھی۔ودھو نے اس فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ فلم میں اداکاری بھی کی۔ اس فلم نے بہترین مختصر تجرباتی فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ اور بہترین اسٹوڈنٹ فلم کا گرو دت میموریل ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

ودھو کی پہلی ہندی فیچر فلم ‘سزائے موت’ تھی۔ یہ ایک تھرلر فلم تھی، جس کی شوٹنگ بلیک اینڈ وائٹ میں کی گئی تھی۔اس فلم میں نصیرالدین شاہ مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے بعد ودھو نے 1983 میں کندن شاہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جانے بھی دو یارو میں کام کیا۔ اس فلم میں اداکاری کے ساتھ انہوں نے پروڈکشن کنٹرولر کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔[1]

  1. "ودھو ونود چوپڑا کی فلمیں تفریح کے ساتھ ساتھ ناظرین کے لیے ایک پیغام بھی رکھتی ہیں"۔ اردو ووڈ۔ اردو ووڈ۔ 05/09/2022 {{حوالہ ویب}}: تحقق من التاريخ في: |date= (معاونت)

زمرہ «ودھو ونود چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلمیں» میں صفحات

اس زمرے میں شامل کل 2 صفحات میں سے یہ 2 صفحات ہیں۔ اس فہرست میں حالیہ تبدیلیاں شامل نہیں ہیں۔ (مزید تفصیل