زنانہ قیادتی شادی

یہ شادی ایک ایسا ازدواجی رشتہ ہے جس میں عورت کو غالبانہ موقف حاصل ہے اور مرد اس کا محکوم ہے، بالخصوص جنسی تعلقات کے معاملوں میں۔

زنانہ قیادتی شادی (انگریزی: Female Led Marriage) ایک مغربی تصور ہے۔ اس کی رو سے یہ شادی ایک ایسا ازدواجی رشتہ ہے جس میں عورت کو غالبانہ موقف حاصل ہے اور مرد اس کا محکوم ہے، بالخصوص جنسی تعلقات کے معاملوں میں۔ چونکہ خواتین ان شادیوں میں تحکم آمیز موقف حاصل کرتی ہیں، اس لیے جنسی اور شہوانی معاملات میں، عندالضرورت اور بہ غرض لذت اپنے شریک حیات کے جسم کو تکلیف دینے کے معاملے میں یا شوہر کے علاوہ ہم جنس پسندی کے تعلقات قائم کرنے کے معاملے عورتوں کو مکمل اختیار حاصل رہتا ہے۔ اس طرح کی شادیوں میں کئی بار شوہر کا مقام گھریلو ملازم سے بدتر ہوتا ہے، اسے گھر کے کام کاج کے ساتھ ساتھ بیوی کا ہر حکم اور خواب گاہ کی عادات و اطوار کے بارے میں اس کی ہر طرح کی اطاعت کرنا پڑتی ہے۔[1]

زنانہ قیادتی شادی پر لکھی ایک کتاب جس کے سرورق سے عورتوں کی جبری اور تحکم آمیز صلاحیتیں چھلکتی ہیں۔

مزید دیکھیے == == حوالہ جات

ترمیم