تعارف

ترمیم

زنداں سے پرے رنگِ چمن ایران کے سابق صدر اور موجودہ سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی یادوں پر مشتمل کتاب ہے۔ اصل کتاب عربی میں جس کا فارسی اور اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

اس کتاب میں اپنی ابتدائی زندگی کے احوال بیان کرتے ہوئے اپنے آباء و اجداد، گھر کے ماحول، دینی تعلیم اور ازدواجی زندگی پر روشنی ڈالی ہے۔ کتاب کا اہم اور بڑا حصہ آپ کی مزاحمتی زندگی، مجاہدانہ جدوجہد، چھ بار گرفتاری، تفتیش وتشدد اور شہربدری کی یادوں پر مشتمل ہے۔

مذکورہ نشستوں کے انعقاد کی بڑی وجہ ان کا عربی زبان سے خاص لگاؤ تھا۔ان نشستوں کے آغاز میں آپ عربی زبان میں مختلف موضوعات پر گفتگو فرماتے تھے۔ پھر جب حاضرین میں سے بعض نے اصرار کیا تو آپ نے اپنی زندگی کے مختلف پہلؤوں پر گفتگو شروع کی۔ مذکورہ یادوں کو جمع کیا گیا اور عربی زبان میں "ان مع الصبر نصرا" کے نام سے کتاب نشر ہوئی۔ فارسی زبان میں اس کا ترجمہ "خون دلی کہ لعل شد" کے عنوان سے منظر عام پر آچکا ہے۔

الولایہ پلیکشنز اسلام آباد کی طرف سے کتاب کا اردو ترجمہ چھپ چکا ہے۔[1]

ابواب

ترمیم

یہ کتاب پندرہ ابواب پر مشتمل ہے۔

پہلا باب: وہ دن

دوسرا باب: اساتذہ کی خدمت میں

تیسرا باب: دجلہ کے کنارے

چوتھا باب: پہلی چنگاری

پانچواں باب: انقلاب کا آتش فشاں

چھٹا باب: سایہ آفتاب

ساتوں باب: اشکوں بھرا حماسہ

آٹھواں باب: سرخ قلعہ

نواں باب: سفید محل

دسواں باب: پرانا قالین

گیارھواں باب: فوجی عدالت

بارھواں باب: کوٹھڑی نمبر 14

تیرھواں باب: خفیہ کوڈ

چودھواں باب: شہر بدری میں سیلاب

پندرھواں باب: سختی کے بعد کامیابی

حوالہ جات

ترمیم
  1. "الولایہ پبلکیشنز"[مردہ ربط]