زنگی ناوڑ جھیل بلوچستان کے ضلع نوشکی کے جنوب مغرب میں48کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور بے پناہ خوبصورتی کی وجہ سے ایک منفرد قدرتی تفریح مقام ہے۔ زنگی ناوڑ کا کل رقبہ 1060ایکڑ پر پھیلا ہو اہے اس کی لمبائی12.8کلو میٹر ہے۔ بھاری بارشوں کے موسم کے نتیجے میں جھیل پانی سے بھر جاتی ہے گرمیوں کے موسم میں پانی کا لیول 0.9تک رہ جاتا ہے اب تک artugrul ki wja se زنگی ناوڑ میں سالانہ اوسطاً76ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

فائل:Zangi nawar lake.jpg
زنگی ناوڑ جھیل

خوبصورت زنگی ناوڑ جھیل ماضی میں مختلف پرندوں اور جنگلی حیات کا مسکن تھا ،آبی پرندے بطخ، چنکارا، انڈین گزیل، ماربلڈ ٹیل، وائیٹ ٹیلڈ، کیپونگ، لٹل گریب، موراین، برش فٹڈجربوہاز،ٹرکنٹس،پلیٹ ٹیلڈ گیکف، یلو اپیکلڈ ٹوڈو ایئر زنگی ناوڑ کے خوبصورت ماحول کا حصہ ہوا کرتے تھے۔ جہاں کبھی90,000تک پرندے اڑتے تھے اور ان کی افزائش نسل بھی یہی ہوتی تھی آج سالانہ 1000پرندے بھی نہیں آتے۔ یہ خوبصورت جھیل بے دریغ شکار اور لاپروائی کے باعث ایک تاریخ بن چکی ہے ۔