زوہر
زوهر یا ظُهَر (عبرانی:זֹהַר) جس کا معنی شاندار اور چمکدار کے ہیں۔ زوھر بنیادی طور پر صوفیانہ یہودیت کی ایک قسم ہے جسے عام طور پر قبالہ بھی کہاجاسکتاہے۔ یہ تورات کی تفسیر(کتب خمسہ)، تشریحات روحانی، یہودی صوفیانہ تحقیق و ترتیب، علم تکوین اور علم النفس( نفسیات) برائے صوفیا ئے یہودیت کی کتابوں کا مجموعہ ہے۔ زوھر خدائے دانا و بزرگ کی فطرت و سنت، کائنات کی تکوین و تخلیق، تقدیر ،روحوں کی حقیقت و سنت و تقدیر، رستگاری، ظلمت اور نفس کا الذات الحقيقية إلى نور الله کا باہمی تعلق اور نفس انسان کے کشف کے متعلق بحث پر مشتمل ہے۔